• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی رعایتی مدت میں دو ہفتے باقی

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس رعایتی مدت میں صرف دو ہفتے رہ گئے جس کے بعد ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں دو سو فیصد تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے حکام کے مطابق صوبے بھر میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پردس فیصد رعایت کے ساتھ بڑھائی گی ادائیگی کی مدت 31اگست کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد محکمے کے پاس اختیار ہے کہ وہ دو سو فیصد تک ٹوکن ٹیکس پر جرمانہ بھی کر سکتا ہے ۔ یکم ستمبر سے روڈ چیکنگ کے دوران ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا ۔
تازہ ترین