• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع آباد میں جعلی پیر کی خواتین سے نازیبا حرکات،متاثرین کا احتجاج

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد جعلی پیر عورتوں کی عزتوں سے کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا پیر کو منع کرنے پر پیر کے ساتھیوں کا متاثرہ خواتین پر وحشیانہ تشدد کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقے دین دار موڑ کے قریب جعلی پیر صابر کے پاس ملتان سمیت دیگر علاقوں سے خواتین آئی ہوئی تھیں کہ جعلی پیر صابر نے اپنے کمرے میں آنے والی خواتین سے نازبیاحرکات کرنا شروع کردیں جس پر خواتین نے منع کیا لیکن جعلی پیر صابر باز نہ آیا اور خواتین سے فحش حرکات جاری رکھیں خواتین نے شور مچایا جس پر ان کے ساتھ آئے مردحضرات اندر داخل ہوئے اور جعلی پیر کوایسی حرکات سے منع کیا پیر جلال میں آگیا جس پر اس کے ساتھی اندر آگئے اور مردخواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے رہے اور ان کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنا تے رہے خواتین کے شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اہل علاقہ کو آتادیکھ جعلی پیر موقع سے فرار ہوگیا متاثرین نے اہل علاقہ کے ہمراہ جعلی پیر صابر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین