• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 دہائیوں بعد دنیا کے اعلیٰ ترین فورم نے مسئلہ کشمیر اٹھایا، عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ50 سال میں پہلی مرتبہ دنیا کے اعلیٰ ترین فورم نے مسئلہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر بحث کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کو خوش آمدید کہتا ہوں، سیکیورٹی کونسل کےمقبوضہ کشمیرسے متعلق اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ سلامتی کونسل کی کشمیر کے حقِ خود ارادیت سے متعلق 11 قراردادیں ہیں، سیکیورٹی کونسل نےمقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال پربحث کی ہے، سیکیورٹی کونسل کااجلاس ان قراردادوں کی مزید توثیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دُکھوں کامداوا اورتنازع کو حل کرنا سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین