• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں کے تاجروں کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

بنوں کے تاجروں نے نئی ٹیکس پالیسی واپس نہ لینے پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس تحصیل بازار میں ہوا، صدر انجمن تاجران نے کہا کہ حکومت نے جو ٹیکس لگائے ہیں وہ ٹیکس نہیں بلکہ تاجروں کو ملک سے بھاگنے کے لئے جواز پیدا کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے کہا ہے کہ پہلے پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کریں پھر ٹیکس پر بات کریں گے۔

انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے بنوں کے تاجروں کے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

بابر بن عطا نے مزید کہاکہ وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین واحد حل ہے، والدین مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ٹیکس کا انسداد پولیومہم سے کیا تعلق ہے؟ انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن نے معاملہ اٹھانے پر جیو نیوز کو سلام پیش کیا۔

بنوں کے تاجروں نے حکومت کے خلاف احتجاج میں بچوں کو بھی نہ بخشا، جبکہ رواں سال بیشتر پولیو کیسز کا تعلق بنوں سے ہے، پولیو سے متاثرہ بچوں کو  انسداد پولیو قطرے نہیں پلائے گئےتھے۔

تازہ ترین