• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد مچھروں کی بہتاب ‘وبائی امراض پھیلنے لگے، مختلف بیماریوں کی دوائیں مہنگی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بارش ختم ہونے کے بعد حیدرآباد میں مچھروں کی بہتاب ‘ملیریا اور وبائی امراض پھیلنے لگے‘ بلدیاتی اداروں سمیت ملیریا کنٹرول پروگرام نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ دوسری جانب حکومتی احکامات کے باوجود ملیریا‘ کھانسی بخار سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیاگیاہے‘ امراض قلب‘ شوگر‘ ذہنی بیماریوں‘ جگر‘ بلڈپریشر ودیگر امراض میں استعمال ہونے والی دوا ئوں کی قیمتوں میں 20 سے 30فیصد اضافہ کردیا گیاہے جس سے عام شہریوں کے ماہانہ اخرات میں اضافہ ہوا ہے۔حیدرآباد میں گذشتہ 2ہفتے میں ہونے والی بارش اورسیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث مچھروں کی بہتاب ہوگئی ہے ۔بلدیہ اعلیٰ ‘ میونسپل کمیٹی‘ ضلع کونسل سمیت متعلقہ اداروں نے 2ہفتے کے دوران مچھرمار اسپرے نہیں کیاہے ‘صرف بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل چند علاوں میں مچھرمار اسپرے کیاگیاہے ۔محکمہ صحت کے ذیلی ادارے ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے گذشتہ کئی سال سے کروڑوں روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود مچھرمار اسپرے اورملیریا کی بیماری پر قابوپانے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں مذکورہ پروگرام کے انچارج سمیت افسران اورعملہ ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ودیگر مراعات وصول کرتے ہیں شہر بھر میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں خصوصاً بچوں کو مچھروں کے کاٹنے کے باعث ملیریا ہورہاہے جبکہ بارش کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین