• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آزاد کشمیر، سیلابی ریلا اور لینڈ سلائیڈنگ، 4 مکان تباہ، 7 افراد جاں بحق


راولاکوٹ،مظفر آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکام نے مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،پونچھ کے گائوں پوٹھی چھپڑیاں میں حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا پولیس سمیت متعدد اداروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے حلقہ نمبر دو کے گائوں پوٹھی چھپڑیاں رقبہ میں بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس کے نتیجے میں ان مکانات میں موجود 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے،جن تین افراد کے گھر تباہ ہو ئے ان میں مقصود ولد شریف ، راج ولد شریف، کبیر مقصود ولد حاجی شریف شامل ہیں ۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح تقریباًساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا ۔ حادثے کے فوری بعد عوام علاقہ ، ریسکیو 1122 ، پاک آرمی ، 15، پولیس ، الخدمت فائونڈیشن ، مسلم ہینڈزانٹرنیشنل نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ گھر لینڈ سلائیڈ کی نذر ہونے کے باعث کل 8افراد جن میں بچے ، مرد و خواتین شامل ہیں لاپتہ ہوئے جن میں سے 7لاشیں نکال لی گئیں ۔

تازہ ترین