• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں ، ”جرگہ“ میںغلام علی اورانکے صاحبزادے کی گفتگو، ”خبرناک“ کے کردار حقیقی روپ میں عوام کے سامنے

کراچی (جنگ نیوز) معروف غزل گائیک استاد غلام علی اوران کے صاحبزادے عامر غلام علی کی خصوصی گفتگو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں اتوار کی رات10 بجکر5منٹ پر دکھائی جائے گی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی پروگرام کے میزبان ہیں۔ ٭ ”خبرناک“ کے خصوصی شو میں اس پروگرام کے مختلف کردار حقیقی روپ میں عوام کے سامنے آئیں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عائشہ جہانزیب نے کہا کہ لگتا ہے علی میر میں ایک نہیں ہزاروں دماغ ہیں۔ پروفیسر یزدانی کا کہنا تھا کہ فردوس آپا کا کردار بیگم کے علاوہ سب نے پسند کیا۔ وسیم پنوںنے بتایا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں ابھی نندن کا کردار کر پاؤں گا۔ رزماکا کہنا تھا کہ لنگڑی فقیرنی بن کر میں نے زندگی کو قریب سے دیکھا ہے۔ حسن مراد نے بتایا کہ بیرے کا کردار نانی سے وراثت میں ملا۔ شو کے دوران اس راز سے بھی پردہ اُٹھے گا کہ ”علی میر کے سر پہ سہرا کب سجے گا؟“۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین