• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوبنانیوالےملزم کااعتراف جرم

راولپنڈی میں 45 لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والا جوڑا گرفتار


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکیوں سے زیادتی کرنے اوران کی ویڈیوبنانے والاملزم دوران تفتیش اپنے مکروہ افعال کااعتراف کرچکاہے۔ ذرائع کاکہناہے ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کااعتراف کیا اور بتایا کہ اسکی بیوی کرن محمود بھی اس کے ساتھ ملوث ہے۔ 8اگست کو ملزم اور مدعیہ مقدمہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جب کہ ملزم سے تاحال واردات میں استعمال ہونے والا خنجر برآمدنہیں کرایاگیا۔ پولیس نے معاملےکوابتدا میں عام ریپ کیس کی طرح لیاتاہم جب فرنٹ ڈیسک پرکام کرنے والے اہلکارنے اس کاموبائل ڈیٹاڈی کوڈکیاتو اہم انکشافات ہوئے۔ذرائع کاکہناکہ ابتدا میں پولیس حکام ملزم کودوستانہ ماحول فراہم کرتے رہے اوراس کااے ٹی ایم بھی استعمال کیاگیا،تاہم میڈیامیں خبریں آنے کے بعدکیس کی سنگینی کودیکھتے ہوئے پولیس الرٹ ہوگئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ ملزم کے والدبارے بھی کریمنل ریکارڈکاجائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین