• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ حسین 7، زکریا5 ، جعفر 4،عوام ایکسپریس3 گھنٹے لیٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹرینوں کی آمدورفت کے اوقات تاحال معمول پر نہیں آسکے،مسافرگاڑیوں کی گھنٹوں تاخیر کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہا، بتایا گیا ہے کہ کراچی سے لاہورجانیوالی شاہ حسین ا یکسپریس 7گھنٹے، کراچی سے ملتان آنےوالی زکریا5گھنٹے 20 منٹ،کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس4 گھنٹے، کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل 3 گھنٹے40 منٹ، پشاورسے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس 3گھنٹے،کراچی سے لاہورجانے والی رحمان بابا3گھنٹے،فیصل آبادسے ملتان آنیوالی فیصل آبادایکسپریس 3گھنٹے 20 منٹ، کراچی سے شالیمار4گھنٹے30منٹ،کراچی سے پشاو ر جانے والی عوام2گھنٹے30منٹ کی تاخیرسے ملتان پہنچیں جبکہ ملتان سے کراچی کیلئے جانے والی زکریا2گھنٹے40منٹ اور ملتان سے لاہورجانے والی ملتان ایکسپریس1گھنٹہ 35منٹ کی تاخیرسے روانہ ہوئیں ،مسافرریل گاڑیوں کی تاخیرسے آمدورفت کی وجہ سے مسافروں اوران کے عزیز اقارب کو پریشانی کاسامناکرناپڑا۔
تازہ ترین