• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،یہ عرصہ عوام کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ فریئر ہال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر خوب تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی اس آمدنی میں گزارا نہیں کر پا رہا، پٹرول اور ڈالر مہنگا کرنا وفاقی حکومت کا بڑا معرکہ ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم دو بار کراچی آئے لیکن مجھے ایک بار بھی کسی اجلاس میں نہیں بلایا، وہ دھرنا پارٹی نہیں، سندھ کے حقوق کے لیے ضرور ملنے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خود کوئی کام نہیں کیا، نہ صوبوں کو کرنے دیا، آئین میں لکھا ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر3 ماہ میں بلانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں پولی تھین بیگز پر یکم اکتوبر سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ شجرکاری مہم کیلئے ہم نے پودے لگائے ہیں،کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے اور کوشش کریں گے کہ پورے سندھ کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

تازہ ترین