• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہبل ٹیلی اسکوپ نے ایک دوسرے کے ساتھ ضم ہونے والی دو کہشکشائوں کی تصویر کھینچ لی

کراچی (نیوز ڈیسک) ہبل ٹیلی اسکوپ نے دو ایسی گزرتی ہوئی کہکشائوں کی تصویر کھینچی ہے جو پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے قریب سے گزر رہی ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، یہ دونوں کہکشائیں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا کر ضم ہو جائیں گی، اس کا نام UGC 2369 ہے۔ فی الوقت یہ دونوں کہکشائیں ایک دوسرے کی کشش کی وجہ سے ایک انتہائی قریب آ گئی ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کہشکشائیں ایک دوسرے کے گرد چکر لگا رہی ہیں، دونوں کے گرد گیسوں، گرد و غبار اور ستاروں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ ہماری کہکشاں (ملکی وے) اور اس کے قریب ایک اور کہکشاں (اینڈرومیڈا) مستقبل میں اربوں سال بعد ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا کر ضم ہوجائیں گی، جس کے بعد ان کا نام ملکو میڈا ہوگا۔ فی الوقت ملکی وے دو چھوٹی اور قریبی کہکشائوں (سیجیٹیریس اور کانیس میجر) کو ہضم کرنے میں مصروف ہے۔

تازہ ترین