• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد پنجاب خالصتان، سکھوں کی طرف سے اعلان کردہ ریفرنڈم 2020 کی تحریک بھارتی پنجاب میں بھی شروع

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت میں سکھوں کی طرف سے آزاد پنجاب خالصتان کے قیام کے حوالے سے جاری بین الاقوامی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ سکھوں کی طرف سے اعلان کردہ ریفرنڈم 2020 کی تحریک بھارتی پنجاب میں بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بھارت میں کالعدم قرار دی گئی سکھوں کی تنظیم "سکھ فار جسٹس"نے ریفرنڈم قریب آتے ہی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ سکھ فار جسٹس کے سربراہ سردار گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکہ سے فون پر جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ریفرنڈم 2020میں دنیا بھر سے کم از کم پچاس لاکھ سکھ حصہ لیں جب کہ اس وقت ان کے پاس رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 30لاکھ سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا نتیجہ اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین