• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین کراچی مہم عوام کی خدمت اورشہر کو صاف کرنے کیلئے ہے، جمال صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ کراچی میں جاری کلین کراچی مہم سیاسی مقاصد کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور کراچی کو صاف کرنے کی نیت سے کی جارہی ہے کلین کراچی مہم میں اب تک نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے جس سے دوسری بارش میں جہاں نالوں کی صفائی کا کام ہوچکا وہاں پانی جمع نہیں ہوسکا کئی سالوں سے بوسیدہ اور ناکارہ نظام کو درست کرنے کے لیے وقت ضرور لگے گا مگر تھوڑے ہی عرصے میں کراچی کو مکمل صاف کریں گے، اس ضمن میں شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہر محلے اور گلیوں کو صاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

تازہ ترین