• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال میں معیشت کو تباہ کردیا، سعیدغنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے دوران ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، وفاقی حکومت کی 1 سالہ کارکردگی اس ملک کی سب سے بدترین کارکردگی ہے، سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کیں اور نیب کو حکومتی آلہ کار بنایا گیا، سعید غنی نےکہا ہے کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کی روزمرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران نیازی نے وزیر اعظم بننے سے قبل عوام کو 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، تاہم وہ عوام کو گھر اور نوکریاں تو دینے میں کامیاب نہیں ہوئے، ہزاروں افراد کو بے گھر اور لاکھوں کو بیروزگار کردیا گیا، موجودہ حکمرانوں نے جہاں اس ملک کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کردیا ہے وہاں اس کا بوجھ عوام پر ڈالتے ہوئے اربوں روپے کے ٹیکسز عوام کے سر پر تھوپ دئیے ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر نہ صرف غیر مستحکم ہوچکا ہے بلکہ اس ملک کی معیشت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،آئی ایم ایف اور دیگر ڈونرز ایجنسیوں سے لئے گئے قرضوں کے باعث بجلی، گیس، پیٹرولیم سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں کمی کے باعث ہماری ایکسپورٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
تازہ ترین