• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کشمیر نیشنل فورم کی بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک کشمیر نیشنل فورم نے جشن آزادی کو کشمیریوں کے نام کرنے پر نیشنل پریس کلب کے سامنے اہل پاکستان کا اظہار تشکر کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ‘ امجد حسین علوی‘ ندیم کھوکھر‘ علامہ میر ظہیر احمد‘ ڈاکٹر ریاض دانش‘ فدا حسینذ ارشد حسین علویذ علامہ میاں ظہور‘ پیر سید انجم بخاری‘ علامہ غلام دستگیر چشتی، ممتاز بیگ اور حاجی خانی زمان نے خطاب کیا۔ مقررین نے 14اگست کو یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔ مقررین نے مسلم امہ کے فعال ہونے اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کی آواز مزید موثر طریقے سے اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین