• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جدوجہد کا مقصد ظلم وجبر کے خلاف آواز بلندکرناہے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی) پشتون ا سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف )کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے بیان میں کہاہے کہ پشتون ایس ایف کی جدوجہد اور اکابرین کی قربانیوں کا مقصد ظلم اور جبر کے خلاف قومی مفادات کیلئے آواز اٹھانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ وطن کے دفاع غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جمہوریت کی مضبوطی و دفاع کی سیاست کی ہے مگر اپنےاصولی موقف اور قومی مفادات پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وطن پر صرف جمہوری قوتیں ہی امن و امان اوربھائی چارے کی فضاء قائم رکھ سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے روابط اور اچھے تعلقات کو وطن کے لیے فائدہ مند تصور کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم امن اور بھائی چارے کے داعی ہیں جب تک ہم دہشتگردی کو قومی ایسڈ ماننے سے انکار نہیں کرینگے تب تک اس وطن میں امن نہیں آسکتا۔ 
تازہ ترین