• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی خوراک کےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی:ڈاکٹر سعید اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر انسٹی ٹیو یٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیو ٹریشن جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر سعید اخترنے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خوراک کے تحفظ اور مناسب خوراک کی فراہمی پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں صحت مند، تندرست اور توانا بنایا جاسکے،یہ بات انہوں نےپاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹیسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے ملتان چیپٹر کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کی۔اس مو قع پر نواز شریف زرعییونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر غلام مصطفے پاشا، وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان ڈاکٹرعظمی قریشی ،وائس چانسلر محمد نواز شر یف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اعجاز احمد ‘ ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر شفیق چوہدری ،ڈاکٹرسخاوت ،خوراک سازی سے منسلک پروفیشنل افراد‘طلبا‘ٹیچرز اور انڈسٹری کے افرادنے شرکت کی۔ ڈاکٹر سعید اختر نے مز ید کہا کہ جب تک ہم اپنی قوم کواچھی اور بہترین خوراک نہیں دیں گے اس وقت ہم ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ تندرست اور صحت مند قومیں ہی اپنے مما لک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہیں خو‘راک سازی کی صنعت پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین