• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میڈیا نے بھارت کی گھناؤنی سازش بے نقاب کردی


امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کو دبانے کی گھناؤنی سازش بے نقاب کردی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق مہاجرین کے نام پر مسلمانوں کو حراست میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دے کر حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ زیر حراست افراد میں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو بھارتی اور مہاجر قراردے دیا گیا ہے اور اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھینی جا چکی ہے، مسلمان افراد اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام میں مودی کے مخالفین کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ مودی سرکار مذہب کی تبدیلی کے خلاف بھی بل پیش کرنے جا رہی ہے۔

تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے، بھارت میں کئی ریاستوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کا انضمام صرف مسلم اکثریت ہونے کی بنا پرکیا گیا ہے۔

تازہ ترین