• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل، صدر کو خط لکھنے پر جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ضمنی ریفرنس خارج

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھنے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ضمنی ریفرنس خارج کردیا۔ یہ ریفرنس لاہور کے رہائشی وحید ڈوگر کی جانب سے دائر کیاگیا تھا۔چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔فیصلے کے مطابق صدر مملکت کو خط لکھنا مس کنڈکٹ نہیں، صدر کو لکھا گیا خط ذاتی حیثیت سے تھا، ایک جج کو ہٹانے کےلئے یہ الزامات کافی نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں ان کے اہلخانہ کا نام استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہوں نے جذبات میں آکر صدر مملکت کو خط لکھا ہوگا۔

تازہ ترین