• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF پروگرام کا حصول، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی بڑی کامیابی

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خزانہ کی اہم ترین کامیابی میں آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کے پروگرام کا حصول ہے جس سے دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا حکومتی مالیاتی پالیسیوں پرا عتماد بحال ہوا اور عالمی بنک ،ایشیائی ترقیاتی بنک سمیت دیگر اداروں نے رکے ہوئے قرضہ پروگرام بحال کر دیئے ، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی حکومت کے درآمدی بل میں 7.3فیصد کمی آئی،ترسیلات زرمیں گزشتہ برس کے مقابلے میں9.68فیصد اضافہ ہوا، جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت کرنٹ اکائونٹ خسارہ 19ارب89کروڑ ڈالر تھا جو جی ڈی پی کا 6.3فیصد تھا اور یہ ایک بڑا چیلنج تھا ۔

تازہ ترین