• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس مسترد کرنا خوش آئند ہے،صدر سپریم کور ٹ بار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر کی گئی پرائیویٹ شکایت کو داخل دفتر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں اس فیصلے کو عدلیہ کی آزادی کے لئے خوش آ ئند اور حوصلہ افزا ء قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے عدلیہ اسی طرح اپنی آزادی کی تحفظ کو برقرار رکھے گی اور ملک بھر کے وکلا ء سمیت پوری قوم اس کی پشت پر کھڑی ھوگی۔ آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کے لئے عدلیہ کے جرات مندانہ فیصلے سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین