• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت وزرائے اعظم سے بات چیت مفید رہی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیرِاعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔



ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری سمیت مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔

امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت سے کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے ہونے والی گفتگو کو مفید بھی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین