• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کا بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میئر کے ایم سی ریاست کے ایک اہم عہدے پر فائز ہیں، ریاست سے جڑا ہوا کوئی شخص عوام سے ٹیکس نہ دینے کا کہے تو یہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔


مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اپنے میئر کے بیان کا نوٹس لے، میئر کا بیان کسی طور پر بھی ایک منتخب نمائندے کا بیان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ریاست عوام کو ٹیکس دینے ہر آمادہ کررہی ہے تو دوسری جانب ان کے اتحادی میئر اس کے برخلاف بیان دیتے ہیں، میئر اپنا بیان فوری واپس لیں۔

مرتضیٰ وہاب نے میئر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، آج ہماری تو کل آپ کی حکومت ہوگی، اس طرح کے بیانات دیکر آپ ریاست کی خدمت نہیں کررہے، خان صاحب بھی کنٹینر پر چڑھ کر اس طرح کے بیانات دیتے تھے۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ وسیم اختر صاحب جاکر کراچی والوں سے پوچھیں کہ ان کے کیا مسائل ہیں، آپ نے اپنے دور میں کراچی والوں کی کی کوئی خدمت نہیں کی۔

تازہ ترین