• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام سندھ حکومت کو ٹیکس دینا بند کردیں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ حکومت کو ٹیکس دینا بند کردیں۔


کورنگی ٹاؤن میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے سوال اٹھایا کہ صفائی کے نام پر خرچ کیے گئے 24 ارب روپے کہاں گئے؟

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کو صاف کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ صفائی مہم مسئلے کا مستقل حل نہیں، سندھ حکومت مستقل حل کےلیے آگے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیکس کی مد میں سندھ حکومت کو 350 ارب سے زائد دیتا ہے، میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کے بجائے وفاق یا پھر شہری حکومت کو ٹیکس دیں۔

تازہ ترین