آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان مصنفہ سیدہ سوہا عرفان کی کتاب کی تقریب رونمائی آج آرٹس کونسل میں ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)19سالہ نوجوان مصنفہ سیدہ سوہا عرفان کی انگریزی میں لکھی جانے والی کتابThe mindless geniusکی تقریب رونمائی آج بدھ21اگست کی شام آرٹس کونسل میں ہوگی، سوہا عرفان جامعہ کراچی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم ہیں، انہوں نے14سال کی عمر میںFiction novelلکھنا شروع کیا اور ایک سال میں اپنی کتاب کو حتمی شکل دے دی،ان کی کتاب کو ٹرن کی پبلشر نے شائع کیا ہے، بدھ کو ہونے والی کتاب کی تقریب رونمائی کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عراقی کریں گے، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی،شہلا رضا اور سردار علی شاہ مہمان خاص ہوں گے، تقریب سے سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر، سابق سنیٹر اور وفاقی وزیر جاوید جبار، بیرسٹر شاہدہ جمیل، انٹر بورڈ کےچیئرمین انعام احمد، ثانوی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین خطاب کریں گے، جبکہ نظامت کے فرائض یمین زہرہ ادا کریں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید