• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رواں سال شہر میں 1100 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے

رواں سال شہر میں 1100 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال شہر میں 1100 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 روز کے دوران اس بخار میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق کراچی میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ سربراہ انسداد ڈینگی سیل نے ہدایت کی ہےکہ مچھر سے بچاؤ کے لیے بالائی اورزیر زمین ٹینکس کوصاف رکھیں۔ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ گھر،گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، طلوع اور غروب آفتاب کے وقت پرخاص احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین