• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام افسران و اہلکار اپنے حصےکا پودا ضرور لگائیں، آر پی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اپنے دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا۔ انہوں نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہترین تحفہ ہے، تمام افسران و اہلکار اس اہم قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائیں۔ تاکہ ہمارا ملک سر سبز و شاداب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل بھی ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین