• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھاکر دم دلیں گے‘ ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (آئی این پی)اے این پی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پارٹی اپنی نظریاتی ،فکری اور شعوری سوچ وفکر کو فروغ دے رہی ہے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھاکردم لیں گےان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ کے مشیرملک نعیم خان بازئی ،ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ، اخلاق خان بازئی ،ملک سنگین خان مہترزئی ،حاجی سلطان محمد آکا اور مامور آقا نے کلی نیو خروٹ آباد اور کلی ایوب آباد کچلاک میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے کہاکہ باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد پرعمل کرکے ہی پشتون ودیگرمحکوم اقوام چیلنجز کامقابلہ کرسکتی ہیں کارکن پارٹی پیغام گھرگھر پہنچانے کیلئے کوشاں رہےرہنمائوںنے شمولیت کرنے والوں کوخوش آمد کہا۔
تازہ ترین