آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہائی سکول اُر مڑ میانہ کی تعمیر نو کیلئے تین کروڑ 25لاکھ روپے فنڈ کی منظوری

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر ماحولیات و جنگلات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق اُر مڑنے اُر مڑ میانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گورنمنٹ ہائی سکول اُر مڑ میانہ کی تعمیر نو کیلئے تین کروڑ 25 لاکھ روپے فنڈ کی منظوری دی ہے جس پر جلد ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا میگا پروجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے اور فروغ تعلیم ہی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تا کہ تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کیا جاسکے اور اس کے لیے موجودہ حکومت پوری تندہی سے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تمام اداروں کی بہتری کیلئے موثر قانون سازی اور اصلاحات کی ہیں جن کی بدولت آج خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی رونما ہورہی ہے لہذا ملک بھر کے عوام کو چاہیے کہ وہ ملک اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک ترقی وخو شحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔

پشاور سے مزید