• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت بڑھتی جا رہی ہے‘حاجی غفران

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے پراونشل آرگنائزر و سابق سینیٹر حاجی غفران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت و بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن بدعنوانیوں و لوٹ کھسوٹ سے ملک میں معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے اور کارخانوں کی بندش سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے پچاس لاکھ مکانات دینے کی بجائے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے جبکہ تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت بڑھتی جا رہی ہے خیبر پختونخوا کے عوام طلبا و نوجوانوں نے دوسروں کے مفادات کے لئے آلہ کار بننے کی بجائے قومی حقوق کے حصول اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے پختونوں کے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین