• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کا2018-19کیلئے اباسین ادبی انعامی مقابلے کا اعلان

پشاور( وقائع نگار)اباسین آرٹس کونسل پشاور نے حسب روایت سال2018-19کے دوران اردو، پشتو اور ہندکو زبانوں میںشائع ہونے والی ادبی کتابوں پر ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے مصنفین، مترجمین اور مولفین کو اپنی کتابوں(نظم، نثر، تراجم) کی پانچ پانچ جلدیں مجوزہ فارم کے ساتھ کونسل کے اعزازی سیکرٹری کو30ستمبر2019تک بھجوانے کا مشورہ دیا گیا ہے کسی اشاعتی ادارے یا ادبی تنظیم کی جانب سے کتاب، کتب مقابلے میں شام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ صاحب کتاب ہی مقابلے میں ذاتی طور پر کتاب، کتب شامل کرا سکے گا۔ کونسل کی جانب سے مقررہ کردہ ججز کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا اور تمام شرکا کے لئے اسے قبول کرنا لازمی ہو گا اور کوئی عذر تسلیم کیا جائے گا نہ ہی اسے کسی عدالت میں چیلنج کیا جا سکے گا ۔
تازہ ترین