• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی آلودہ پانی کی وجہ سے بعض ممالک میں اقتصادی ترقی کی رفتار ایک تہائی تک کم ہورہی ہے۔

ایک رپورٹ میں ورلڈ بینک نے آلودہ پانی کی وجہ سے انسانوں اور ماحول کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ورلڈ بینک کے مطابق یہ رپورٹ دنیا بھر میں پانی کے معیار سے متعلق اہم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی اقتصادی ترقی میں ایک اہم عنصر ہے۔ پانی کے گرتے معیار سے بہت سے ممالک میں اقتصادی ترقی متاثر ہورہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ پانی کی وجہ سے صحت سے متعلق مسائل پیدا ہورہے ہیں، خوراک کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین