آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملتان میں نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، 9 ملزمان گرفتار


ملتان میں غیرت کےنام پر نوجوان پر تشدد کےالزام میں پولیس نےایک ماہ بعد مقدمہ درج کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ ایک ماہ قبل ملتان کی بستی ملوک میں پیش آیا تھا، جہاں درزی کا کام کرنے والا ’بستی آلہ آباد‘ کا رہائشی رمضان نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے گیا تو عبدالشکور نامی شخص نے اپنے رشتہ داروں کی مدد سے رمضان کو پکڑ لیا اور اسے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی ۔

ذرائع کے مطابق عبدالشکور کو شک تھا کہ رمضان کے اس کی بیٹی کے ساتھ تعلقات ہیں۔

رمضان کے بھائی طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کا بااثر افراد کی پشت پناہی ہونے کے باعث پولیس نے مقدمہ ایک ماہ تک درج نہ کیا ، 20 اگست کو واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد نامزد 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق دیگر 5 نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید