• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کمال نے بانی متحدہ کی طلاق کے لیے رقم لندن پہنچائی‘

میئر کراچی وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال کی لفظی گولہ باری میں کراچی سے لندن رقم منتقلی کا معاملہ ایک بار پھر ہائی لائٹ ہوگیا۔


میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بانی ایم کیو ایم کی طلاق کے لیے رقم لندن پہنچائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کی سیٹلمنٹ کے لئے مصطفیٰ کمال نے رقم جمع کرکے لندن پہنچائی،پتا نہیں وہ پیسا چائنا کٹنگ کا تھا یا کمیشن کا، مگر انہوں نے پیسا لندن پہنچایا ہے اور وہ سرخرو ہوئے۔

مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کی حالیہ بیوی اُس وقت میری ای ڈی او فنانس تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے پیسے لندن پہنچانے کی بات مجھے وسیم اختر کی بیوی سے پوچھ کر بتانی پڑے گی،انہیں اس حوالے سے زیادہ بہتر پتا ہوگا۔

پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ وسیم اختر اپنی بیوی سے یہ بات خود پوچھ لیں یا میری بات کرادیں میں پوچھ لوں گا۔

تازہ ترین