• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی متحدہ کی طلاق کیلئے رقم کا انتظام مصطفیٰ کمال نے کیاتھا‘وسیم اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ لندن میں الطاف حسین کی طلاق کے لیے پیسوں کا بندوبست مصطفی کمال نے کیا تھا‘ یہ پیسے انہوں نے چائناکٹنگ کرکے پہنچائے یاکمیشن کے ذریعےپتا نہیں‘ حکومت کو ان کا نام ای ای سی ایل میں ڈالنے کی ضرورت نہیں‘ ہارنے کے بعد یہ خود واپس باہرچلاجائے گا ‘بدھ کو فریئرہال میںہنگامی پریس کانفرنس میں میئر نے سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی جانب سے اپنے اوپر لگائے الزامات کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ مصطفیٰ کمال کوئی ایک کام بتادیں جو انہوں نے ذاتی زندگی میں کیا ہو‘ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں چارگریڈ کا ملازم تھا‘ وہاں سے فائل غائب کرکے جھوٹ بول کر الیکشن لڑا‘نائن زیروپر ٹیلیفون آپریٹر تھا‘ الطاف حسین نے اسے پاور دی جس سے اس کا دماغ خراب ہوگیا ‘الطاف حسین نے اسے کچاتوڑ لیا‘ یہ مسترد شدہ اور کراچی سے بھاگا ہوا شخص ہے آج پرآسائش زندگی گزار رہا ہے‘ اتنا پیسہ کہاں سے آیا‘ دو دو گھراور دو دو کروڑ کی گاڑیاں کیسے چلتی ہیں ‘الطاف حسین نے اسے گھر دیا‘ کپڑے بھی ایم کیو ایم نے دیئے نیب کا ریفرنس بھگتنے والا مجھ پر الزام لگارہا ہے‘میئر نے کہاکہ مصطفی کمال پیپلزپارٹی کوفائدہ پہنچانے کے لیے سب کررہے ہیں تاکہ ہمیں اصل کام سے ہٹادیا جائے ‘وسیم اختر نے کہاکہ سٹی ناظم نعمت اللہ خان صحیح سمت میں جارہے تھے کہ درمیان میں یہ آگئے‘مصطفی کمال جب سٹی ناظم تھے تو پورے سندھ کے اختیارات ان کے پاس تھےلیکن انہوں نے شہر میں تمام الٹے پلٹے کام کئے۔
تازہ ترین