• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کی افغان طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  رہنما اسد قیصر نے پی ایم ڈی سی کے زیر تعلیم افغان طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مذمت کی ہے۔

اسد قیصر نے نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت ان طلبہ نے میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا تھا، ابھی ان کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور انہیں نکالا جا رہا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زیر تعلیم افغان طلبہ کو اس طرح نکالنا انتہائی مضحکہ خیز ہے، زیر تعلیم طلبہ کو اپنی ڈگری مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید