• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز پر پابندی،حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، زرتاج گل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، پاکستان کو پلاسٹک فری ملک بنا کر دکھائیں گے، بدھ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے۔ زرتاج گل نے کہا47 ممالک پلاسٹک بیگ کے استعمال کے بغیر رہ رہے ہیں تو پاکستانی بھی رہ لیں گے۔
تازہ ترین