• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کا 58واں یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بانی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اورتحریک آزادی ہند کے عظیم رہنماامیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کا 58واں یوم وفات بدھ کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیااس دن کی مناسبت سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان،مجلس احرار اسلام پاکستان،تحریک تحفظ ختم نبوت ابطہ کمیٹی پاکستان سمیت دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینارز وکانفرنسز کا انعقاد کیا گیاجس میں رہنمائوں نے امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت کے لیے گرانقدر خدمات اور آزادی ہند اور سرکوبی فتنہ قادیانیت کے لیے ان کی بے مثال جدوجہد کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ 
تازہ ترین