• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن گڑھی میں سابقہ دشمنی پر پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ کی حدود حسن گڑھی میں مسلح افراد نے سابقہ دشمنی کی بناء پرپولیس اہلکارکوفائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔پولیس لائنز پشاور میں تعینات پولیس اہلکار افضل ولد محمد اسلم سکنہ شب قدر گزشتہ روز گھرجارہاتھا کہ حسن گڑھی میں زبیر اور وصال نے سکول ٹیچر نوشاد کی ایماء پرفائرنگ کرکے افضل کو شدید زخمی کردیا مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے وجہ عداوت سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس نے ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین