• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا اقدام مودی کے گلے پڑگیا

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کا اقدام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلے پڑگیا، مودی فرانس پہنچے توصدر میکرون نے بھی کشمیر کی صورتحال پر بات شروع کردی۔

بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورے پر


بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورے پر ہیں، جہاں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کرمسئلہ کشمیر کاحل تلاش کریں۔

ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے، حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

صدر میکرون نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کریں گے کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین