• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جدوجہدآزادی میں کشمیریوں کے ہم آواز ہے،شفقت محمود

اسلام آباد(وقائع نگار)مظلوم کشمیریوں کیلئے اہل قلم نے بھرپور اورقابل تحسین کردار ادا کیا ہے،کشمیر کے ہر طبقے کے لوگ آزادی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے بہادری سے کوششیں کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ہر سطح پر اُنکی ہم آواز ہے، کشمیریوں کیلئے کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں کرینگے،وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں چار ہزار سے زائد نوجوانوں کے غائب کئے جانے اور سینکڑوں شہادتوں کی خبریں تشویشناک اور متعصب ذہنیت کا پتہ دیتی ہیں، پاکستان سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی سطح پر کشمیریوں کیساتھ کھڑاہے ، اس مسئلے کو دُنیا کے ہر بڑے فورم میں لے جا رہا ہے اور عالمی عدالت میں لے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے،اس موقع پر کشمیر پر لکھی جانے والی کتابوں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تازہ ترین