• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی فیصلہ سازی میں شرکت سے مسائل حل ہونگے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

راولپنڈی (جنگ نیوز) نوجوان قوم و ملک کا انمول اثاثہ ہیں‘ جن کی صحیح خطوط پر تربیت کر کے بااختیار بنایا جائے اور فیصلہ سازی عمل میں شریک کیا جائے تو معاشرتی‘ ثقافتی اور معاشی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تربت میں بلوچستان یوتھ فیسٹول میں چار روزہ پاکستان امن میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیا گیا۔ اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ضیاء الحق نے کہا کہ وطن عزیز کو جنونی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پانچ ہزار سے زائد علمائے کرام اور مفتیان عظام کے مشترکہ فتویٰ کی روشنی میں متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان مرتب کیا گیا ہے۔ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر سمیت کئی دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین