• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتربرن یونٹ پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال مذاکرات کے بعد موخر

ملتان ( سٹاف رپورٹر)یونٹی آف ڈسپلن برن یونٹ سنٹر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نےڈاکٹر ناہید چوہدری کیخلاف اور مطالبات کے حق میں ہڑتال کی گئی، ڈاکٹر اعجاز مسعود نے مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کروا کر ہڑتال موخر کرادی ،برن سنٹر کا پیرا میڈیکل سٹاف چند روز سے ہڑتال پر تھا گزشتہ روز پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد مسعود نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں یونین گروپس سے مذاکرات کرکے48گھنٹوں میں برن یونٹ ملازمین کے تمام جائزمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر برن یونٹ ایسوسی ایشن کے صدر مہر علی رضا‘ شاہین یونٹی کے صدر رانا عامر علی اور پرائم گروپ کے جنرل سیکرٹری مہر اشرف ساقی نے متفقہ طور پر 48گھنٹے کے لئے ہڑتال موخر کردی اور تنبیہ کی کہ اگر48گھنٹوں میں ملازمین کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال دوبارہ ہوگی اور اس ہڑتال میں مریضوں کو ہونے والے نقصان کی ذمہ دار برن یونٹ انتظامیہ ہونگی، مذاکرات میں مہر علی رضا‘ شیخ رفیق احمد‘ مہر اشرف ساقی‘ رانا عامر علی‘ چوہدری سعید احمد‘ وسیم سلیم‘ منور بوسن‘ملک سجاد گرمانی‘ زمان خان بلوچ‘ عامر الطاف‘ عاطف اکبر‘ خضر رجوانہ‘ذوالقرنین حیدر ‘فرحان شاہ‘طلحہ رحمان اور انیل شوکت نے شرکت کی،دریں اثنا نشتر برن یونٹ کے ملازمین کی تنخواہیوں کی بندش اور کنٹریکٹ ختم ہونے کےمعاملے پرنشتر انتظامیہ نے ملازمین کو مطالبات تسلیم کرنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرا دی۔
تازہ ترین