• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوس خاتون بازیاب،والدہ کے حوالے کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست میں بازیاب ہونے والی محبوسہ کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں محمد رمضان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی رضیہ عرف کرن بی بی کی ڈیڑھ سال قبل محمد عامر سے شادی ہوئی تھی لیکن اولاد نہ ہونے کی وجہ سے داماد نے بیٹی کو محبوس بنارکھا ہے اور درخواست گزار کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے،گزشتہ روز تھانہ الپہ پولیس نے محبوس خاتون کو بازیاب کراکے عدالت پیش کیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے زیادتی کے ملزم عاشق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت نے گیس کا میٹر ٹیمپر کر کے گیس چوری کے ملزم افضل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے 4 ملزمان اشفاق اللہ رکھا، عمر حیات اور زاہد کو 2 ،2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے ملزم ملک آصف عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین