• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کو پولیومعاوضہ کی ادائیگی آسان کرنے کی ہدایت

پشاور(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ پولیس اہلکاران کو پولیو ڈیوٹی کے معاوضہ کی ترسیل بذریعہ بینک ان کی تنخواہ کے ساتھ یقینی بنائیں۔آئی جی پی نے پولیو ڈیوٹی پر مامور سپاہی کا معاوضہ بذریعہ بینک ان کے تنخواہ اکائونٹ میں براہ راست منتقلی کا حکم دیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ سپاہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پولیو فنڈز کی صاف و شفاف تقسیم کے لیے ضلعی پولیس افسران کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کا معاوضہ ان کی تنخواہ کے ساتھ ماہانہ کی بنیاد پرادا کریں۔ فیصلہ کا مقصد فنڈز کی ادائیگی کے نظام میں شفافیت لانا ہے۔ اس نظام کے لاگو ہونے سے فنڈز میں بے قاعدگیوں کی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔واضح رہے کہ آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان کی سربراہی میں خیبر پختونخوا پولیس اپنے تمام معاملات میں شفافیت کی جانب بڑھ رہی ہے اور اب پولیو معاوضہ کی پولیس کانسٹیبلری کو بذریعہ بینک ان کی تنخواہ کے ساتھ ادائیگی اسکا بیّن ثبوت ہے۔
تازہ ترین