آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کلی چلتن سریاب میں مسائل کے انبار‘ صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کلی چلتن سریاب میں مسائل کے انبار صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ،تفصیلات کے مطابق کلی چلتن سریاب روڈ کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ علاقے میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے مکین دن بھر دور دراز سے روزمرہ ضرورت پوری کرنے کیلئے پانی بھر کر لاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام میں درہم برہم ہے نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں، گلی محلوں پر بہتا رہتا ہے لوگوں بالخصوص خواتین اوربچوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیںانھوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہمسائل حل کئے جائیں ۔

کوئٹہ سے مزید