• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرستی کی آڑ میں عوام کے حقوق غصب کئے گئے‘احمد خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سی پیک کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ماضی میں پشتونوں اور بلوچوں کے حقوق غصب کئے گئے یہ بات انہو ںنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں قوم پرستی کی سیاست کی آڑ میں عوام کا بد ترین استحصال کیا گیا جس کی واضح مثال سی پیک ہے انہوں نے کہا کہ روٹ کی تبدیلی سے بلوچستان کی حق تلفی ہو رہی ہے امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے عوام سے ہونیوالی نا انصافی کا ازالہ کریں گے اور مغربی روٹ نقشے کے مطابق تعمیر کیا جائیگا۔
تازہ ترین