• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رکشے پر سوار خواتین کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا


کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں رکشے میں جانے والی خواتین سے موٹرسائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

واردات میں ملوث 2 ملزمان الگ الگ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن میں سے ایک کے پاس اسلحہ تھا جبکہ دوسرے ملزم نے خواتین کی طلائی چوڑیاں کٹر سے کاٹیں۔

علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی وڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔

تازہ ترین