آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عماد وسیم کی شادی کا کارڈ وزیر اعظم کو ارسال

کرکٹر عماد وسیم کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔

فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی لائف کی نئی اننگز کھیلنے کےلئے تیار ہیں اور وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے، دونوں کے درمیان لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔

عماد اور اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

حسن کی شادی دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید