کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ بچی کو ملزم بہانے سے اپنی دکان میں لے گیا تھا اور بچی کے واپس گھر پہنچنے پر اہل خانہ کو واقعے کا علم ہوا۔
پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کو دکان پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا تھا۔
ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔